Home Uncategorized بیٹے کی ماں سے والہانہ محبت،والدہ کی یاد میں تاج محل جیسی عمارت بنوا دی

بیٹے کی ماں سے والہانہ محبت،والدہ کی یاد میں تاج محل جیسی عمارت بنوا دی

Share
Share

چنئی: بھارت میں بیٹے نے ماں سے محبت کے اظہار کے لیے ان کی یاد میں تاج محل جیسی عمارت بنوا دی۔جس پر 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے علاقے تھرووارور میں کاروباری شخصیت شیخ داؤد نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشہور زمانہ تاج محل جیسی عمارت بنوائی جس پر 5 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی اور 2 سال میں تعمیر مکمل ہوئی۔

تاج محل جیسی عمارت بنانے کے لیے سنگِ مرمر راجستھان سے منگوایا گیا تھا۔ امرالدین کا کہنا ہے کہ اس چھوٹے تاج محل پر ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آ کر ان کی والدہ سے عقیدت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اصل تاج محل اتر پردیش کے شہر آگرہ میں واقع ہے جو مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی پسندیدہ اہلیہ ممتاز محل کے انتقال بعد بنوایا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...