Home Uncategorized جنوبی افریقا کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع

جنوبی افریقا کا اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع

Share
Share

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا نے غزہ میں اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی فوجداری عدالت میں ریفرل دائر کیا ہے۔

جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے جہاں ہزاروں فلسطینی مارے جا چکے ہیں اور ہسپتال، عوامی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکے ہیں، غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی۔

خیال رہے کہ غزہ پر جارحیت کیخلاف احتجاجاً جنوبی افریقا کے وزیر خارجہ نے اسرائیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادتوں پر تشویش ہے۔

جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ اسرائیلی رویہ اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...