Home Uncategorized سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیج دیں

سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیج دیں

Share
Share

فلوریڈا:امریکی ٹیکنالوجی فرم سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیج دیں۔

ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی سپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل سپیس سٹیشن سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے 23 سٹار لنک سیٹلائٹس زمین کے مدار میں بھیجیں۔

سپیس ایکس نے زمین کے مدار میں بھیجی گئیں 23 سیٹلائٹس کی مدار میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عمل ایک گھنٹے میں ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے زمین کے مدار میں بھیجی گئیں سٹار لنک سیٹلائٹس (آپریشنل اور نان آپریشنل) کی تعداد اب 6000 تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے شروع کیے گئے سٹار لنک منصوبے کا مقصد زمین کے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولیات پہنچانا ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...