Home سیاست اسپیکر کا پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کانوٹس ،پی ٹی آئی ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کافیصلہ

اسپیکر کا پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کانوٹس ،پی ٹی آئی ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کافیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماوٴں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کر لیاجبکہ اسپیکر نے تمام پی ٹی آئی ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنیکا فیصلہ کیاہے ۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کل رات کے واقعے پر ایکشن لیں گے اور خاموش نہیں رہیں گے، واقعے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بدقسمتی سے جب پارلیمنٹ پر پہلا حملہ ہوا میں ہی اسپیکر تھا، اس کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر اٹیک ہوا۔ اسٹینڈ لینا پڑے گا، ساری ویڈیوز منگوالی ہیں، ذمہ دار کا تعین کرنا پڑے گا جبکہ ایف آئی آر بھی کٹوانی پڑی تو کرواوٴں گا، نامزد کروں گا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان کے پروڈیکشن آڈر جاری کیے جائیں۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کو چیمبر میں طلب کرلیا جس پر علی محمد خان، اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، محمود خان اچکزئی اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔

گزشتہ رات پیش آنے والے واقعہ پر رہنماوٴں کی اسپیکر آفس میں مشاورت ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی تمام داخلی و خارجی راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگوالی جب کہ علی محمد خان نے بھی گزشتہ روز کے واقعہ کی تمام فوٹیجز اسپیکر کو فراہم کردیں۔

اسییکر چیمبر میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں پی ٹی آئی کے ارکان نے مذاکراتی ٹیم کو گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئی جی اسلام، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...