Home سیاست جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں تو اس کا کیا ری ایکشن آئے گا،خواجہ آصف

جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں تو اس کا کیا ری ایکشن آئے گا،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اتوار کا جلسہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جو فوج کو للکار رہا ہے کل کا واقعہ ری ایکشن تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب آپ کہیں گے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں تو اس کا کیا ری ایکشن آئے گا۔ اس قسم کی باتیں کل کے ری ایکشن کا جواز فراہم کرتی ہیں۔ کل کا عمل پرسوں کا ری ایکشن تھا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پرسوں پاکستان کے وجود اور فیڈریشن کو چیلنج کیا گیا۔ اس کے بعد آپ کیا توقع رکھتے ہیں۔ یہ جب بھی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں فوج سے بات کرنی ہے۔ یہ سیاسی ڈی این اے کا مسئلہ ہے۔ جب فوج نے آپ کو لانچ کیا ہو تو اپ بار بار ان کے پاس جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کا جلسہ ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جو فوج کو للکار رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے 15دن کا کہا تھا 2روز گزر گئے۔ ہمت تو آکر دکھائے ہم انتظار کررہے ہیں۔ ان لوگوں میں اتنی منافقت ہے۔

خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ضمیر فروش اور رنگ باز قراردیتے ہوئے کہا کہ داڑھی رکھی ہوئی ہے درود شریف پڑھتا ہے اور منافقت کرتا ہے۔ اول و آخر درود شریف اور بیچ میں منافقت۔ علی محمد خان نے خواجہ آصف کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...