Home سیاست سی پیک منصوبوں پرتیزی سے عملدرآمد حکومت کی کامیابی ہے،احسن اقبال

سی پیک منصوبوں پرتیزی سے عملدرآمد حکومت کی کامیابی ہے،احسن اقبال

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی ناظم الامور پانگ چنگشوئی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سی پیک منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پرتیزی سے عملدرآمد حکومت کی کامیابی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چین، پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کو مکمل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں پرتیزی سے عملدرآمد حکومت کی کامیابی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک کے متعدد منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ سی پیک کے منصوبے ماضی میں نظرانداز کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے تحت اسلام آباد میں 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ہوگی۔ سی پیک میں شامل پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے حکام کو سووینئرز سے نوازا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے خصوصی سکہ بھی تیار کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...