Home Uncategorized سکول میں زیادہ عرصہ گزارناطویل عمرکے امکانات کو بھی روشن کرتا ہے، تحقیق

سکول میں زیادہ عرصہ گزارناطویل عمرکے امکانات کو بھی روشن کرتا ہے، تحقیق

Share
Share

میساچوسٹس: ایک نیا مطالعہ ہمیں بتاتا ہے کہ اسکول میں زیادہ عرصے تک رہنا نہ صرف آپ کو بہتر تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ یہ آپ کے طویل عرصے تک زندہ رہنے کے امکانات کو بھی روشن کرتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، ناروے اور برطانیہ کے محققین نے تین نسلوں کے 3,101 افراد کا تجزیہ کیا جس کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ عرصے تک اسکول میں رہنے سے آپ کے خلیات میں کم تخریبی عمل واقع ہوتا ہے۔

 

تجزیوں میں پایا گیا ہے کہ دو سال کی اضافی اسکولنگ عمر بڑھنے کے عمل میں اوسطاً 2 سے 3 فیصد سستی کے برابر ہے۔ ڈیٹا فریمنگھم ہارٹ اسٹڈی ان میسچیوسٹس سے لیا گیا تھا۔ یہ ایک تحقیقی منصوبہ ہے جو 1948 سے شہری آبادی کے ایک بڑے گروپ کا مطالعہ کر رہا ہے۔
محققین نے بتایا کہ اگرچہ تعلیمی اداروں میں زیادہ عرصہ طویل زندگی سے وابستہ ہے تاہم ہم پھر بھی یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا کیونکر ہے؟۔ ہم اسکول کی تعلیم اور صحت کے درمیان تعلق کو مزید تفصیل سے سمجھنا چاہتے تھے۔

اگرچہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ بہتر تعلیم کا مطلب بہتر قابلیت، ملازمت، زیادہ پیسہ اور صحت کی دیکھ بھال تک بہتر رسائی ہے لیکن یہ نئی تحقیق بتاتی ہے کہ اگر ہم اسکول میں زیادہ عرصہ گزارا جائے تو ہمارے عمر بڑھنے کی رفتار کو سست کیا جاسکتا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی میں وبائی امراض کے ماہر ڈینیئل بیلسکی نے کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے جانتے ہیں کہ جن لوگوں کی تعلیم زیادہ ہوتی ہے وہ طویل زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن یہ معلوم کرنے میں بہت سارے چیلنجز ہیں کہ ایسا کیسے ہوتا ہے اور کیا تعلیمی حصول کو فروغ دینے کے لیے اقدامات لمبی عمر میں معاون ثابت ہوں گے؟۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...