Home سیاست ریاستی ادارے ہمارے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

ریاستی ادارے ہمارے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

Share
Share

وانا: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مقامی امیر مولانا مرزا خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی ادارے ہمارے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وانا جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے امیر مولانا میرزا جان پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمارے رہنماؤں کو پے درپے حملوں کا نشانہ بنانا ریاست کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ ریاستی ادارے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، ریاستی سیکیورٹی ادارے اپنی ناکامی تسلیم کریں اور پاکستان کو عوام کے لیے محفوظ ملک بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنماؤں کو جمہوریت اور آئین کےساتھ کمٹمنٹ کی سزا دی جارہی ہے، کارکن حوصلے بلند رکھیں، اس قسم کے بزدلانہ اقدامات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...