Home نیوز پاکستان سوئی سدرن گیس کمپنی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان

سوئی سدرن گیس کمپنی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان

Share
Share

سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر پہلے اور دوسرے دن بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے ترجمان نے کہا کہ ایس ایس جی سی اپنے گھریلو اور تجارتی صارفین کی سہولت کے لیے عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران اپنے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی بنائے گی اور گیس کی بندش نہیں ہوگی۔

ترجمان نے شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے پہلے اور دوسرے دن گیس کی بندش نہیں ہوگی تاہم عید کے تیسرے دن رات 12:00 بجے تک گیس کی فراہمی بحال رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ20 جون 2024 سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔

Share
Related Articles

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 12 سے 13 فروری تک...

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پی اے سی کے نام پر اتفاق ہوگیا

اسلام آ باد:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

توہین رسالت ، چار مجرمان کو سزائے موت،عمر قید اور 80 سال قید کی سزا

راولپنڈی:سیشن کورٹ پنڈی نے توہین رسالت کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے...

جمعہ کے دن جرمانہ کرنے سے زیادہ ثواب کا کام اور کیا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کے دلچسپ ریمارکس

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار...