Home Uncategorized خودکشی مسائل کا حل نہیں،نازش جہانگیر

خودکشی مسائل کا حل نہیں،نازش جہانگیر

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کاکہنا ہے کہ خودکشی مسائل کا حل نہیں انسان کو اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔

ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کی ناقابل یقین موت سے جہاں بہت سے لوگ غم میں ڈوب گئے وہیں اداکارہ نازش جہانگیر نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔کرکٹ کی ممتاز شخصیت کی المناک موت پر اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی پر زور دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں نازش جہانگیر نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اپنے چاہنے والوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی صحت پر بھی توجہ دیں۔

انہوں نے لکھا کہ “ہمیشہ میری ذہنی صحت کے بارے میں آواز اٹھانے کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، خدارا اس پر بات کریں کیونکہ خودکشی حل نہیں ہے۔”

یاد رہے گزشتہ روز استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...