Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ،بھارت کی بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر ایٹ مرحلہ،بھارت کی بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست

Share
Share

فلوریڈا:ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں بھارت نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم انٹیگوا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، ہاردک پانڈیا نے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ویرات کوہلی 37، رشب پنت 36، شیوم دوبے 34 اور روہت شرما 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سوریا کمار یادو 6 رنز بناسکے جبکہ اکشر پٹیل 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلا دیش کی طرف سے تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے 2،2 جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 146 رنز بنا سکی اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، نجم الحسین 40، تنزید حسن 229 اور رشاد حسین 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمرا نے 2، 2 جبکہ ہاردک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

خوشدل شاہ کی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

لاہور :پاکستان کے آل راوٴنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...