Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

Share
Share

انٹیگوا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔

آسٹریلیا نے 181 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر1، مچل مارش 8 اور گلین میکسویل11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ٹریوس ہیڈ 68 اور مارکس اسٹوئنس نے 59 رنز کی اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم نے سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لیا، آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

قبل ازیں آسٹریلیا کی دعوت پر سکاٹش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا، پہلے اوور میں ہی 3 کے مجموعی سکور پر اوپنر مائیکل الیگزینڈر جونز اگر کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے برینڈن مکمولن نے جارج منسی کے ساتھ ملکر آسٹریلوی باوٴلرز کی خوب درگت بنائی۔

برینڈن مکمولن نے 34 بالز پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور زیمپا کی گیند پر سٹارک کو کیچ دے بیٹھے، رچرڈ برنگٹن 42، جارج منسی 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ہینری کروس 18، مائیکل الیگزینڈر لیکس 5 جبکہ کرس گریوز 8 رنز کیساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، آشٹن اگر، ناتھن ایلیس اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...