انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے انعقاد اور مالی بے ضابطگیوں کے باعث مکمل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے کئی اراکین کی جانب سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے مالیاتی پہلوؤں پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ممبران نے سوال اٹھائے ہیں۔
آئی سی سی کے آئندہ سالانہ اجلاس کولمبو میں 19 سے 22 جولائی تک شیڈول ہے، جس میں “مکمل” آڈٹ کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم جہاں پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں تھی، اس پر بھی شکوک و شبہات ہیں کیوںکہ اسٹیڈیم ہائی وولٹیج میچ کی میزبانی کیلئے موزوں نہیں تھا۔
گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن کے جنرل منیجر کلیئر فرلانگ استعفیٰ دے دیا تھا۔