بارباڈوس: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 مرحلے میں انگلش باؤلر کرس جارڈن نے امریکا کیخلاف ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔
بارباڈوس برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں ہونیوالے امریکا اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
امریکا کیخلاف انگلش باؤلر کرس جارڈن نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کرس جارڈن نے امریکا کیخلاف ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں، 19 اوور کی پہلی گیند پر انہوں نے امریکی کھلاڑی ہرمیت سنگھ کو آؤٹ کیا جبکہ ایک گیند بیٹ کرنے کے بعد لگاتار تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ یہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے تیسری ہیٹ ٹرک ہے ۔
قبل ازیں پہلی دو ہیٹ ٹرک آسٹریلین باؤلر پیٹ کمنز نے کی ہیں، آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز 3 روز کے دوران ایک ٹی 20 ورلڈکپ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے اور مختصر ترین فارمیٹ میں دنیا کے 5ویں باؤلر بن گئے۔