گراس آئیلٹ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ڈیرن سیمی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے، بھارت کپتان روہت شرما نے 92 رنز کی شاندار اننگر کھیلی۔
یاد رہے کہ بھارت اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا ہے جبکہ افغانستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازم ہے۔