Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ، آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے 107 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ، آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے 107 رنز کا ہدف

Share
Share

فلوریڈا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاڈرہل فلوریڈا میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں آئر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

پاکستانی بولرز کے سامنے آئرلینڈ کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا اور ابتدائی 6 وکٹیں صرف 32 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں۔

اینڈی بالبرنی اور ہیری ٹیکٹر صفر، پال اسٹرلنگ 1 اور لورکن ٹکر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کرٹس کیمپفر 7 اور جارج ڈوکریل 11 رنز بناسکے۔

گیرتھ ڈیلنی 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مارک اڈائر نے 15 رنز بنائے، بیری مکارتھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے جوش لٹل 22 رنز اور بین وائٹ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے 3، 3، محمد عامر نے 2 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فدیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ گروپ اے سے امریکا اور بھارت میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں تاہم اب رسمی طور پر پاکستان اور آئرلینڈ اپنا اپنا آخری گروپ میچ کھیل رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...