Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ سپر8 ، امریکا کا انگلینڈ کو جیت کےلئے 116 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر8 ، امریکا کا انگلینڈ کو جیت کےلئے 116 رنز کا ہدف

Share
Share

بارباڈوس:ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں امریکا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔

بارباڈوس برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں ہونیوالے سپر ایٹ مرحلے کے نویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر امریکی کپتان ایرون جونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

سپر ایٹ راؤنڈ میں امریکا اور انگلینڈ اپنے دو، دو میچز کھیل چکے ہیں، انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی ملی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

امریکا کو سپر ایٹ مرحلے کے اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 18 رنز جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...