Home کھیل ٹی 20 ورلڈ کپ ، سپر ایٹ مرحلہ، انگلینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ ، سپر ایٹ مرحلہ، انگلینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو شکست

Share
Share

سینٹ لوشیا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے سپر ایٹ مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی۔

سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کا 181 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز فل سالٹ 47 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ناٹ آوٴٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے جبکہ جونی بیرسٹو نے بھی 26 گیندوں پر 47 رنز کی ناٹ آوٴٹ اننگز کھیلی۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوش بٹلر 22 گیندوں پر 25 جبکہ معین علی 10 گیندوں پر 13 رنز بنا پائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز اور آندرے رسل نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

قبل ازیں انگلینڈ کی دعوت پر میزبان ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے انگلش باوٴلرز کو مشکل میں ڈالے رکھا، اوپنر برینڈن کنگ 23 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر واپس لوٹ گئے، ان کی جگہ پر آنے والے نکولس پورن نے جونسن چارلس کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کا مجموعی سکور 94 تک پہنچا دیا اس کے بعد جونسن چارلس 38 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔

جونسن چارلس کے آوٴٹ ہونے کے بعد کپتان رومن پاول نے بھی انگلش باوٴلرز کی ایک نہ چلنے دی اور 17 بالز پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جارح مزاج بیٹر آندرے رسل صرف ایک ہی رن بنا پائے۔

شرفین رتھرفورڈ 28 رنز کے ساتھ ناٹ ا?وٴٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر، عادل رشید، معین علی اور لیام لیونگسٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

Share
Related Articles

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...