Home سیاست پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متعلق مذاکرات آج ہوں گے

پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متعلق مذاکرات آج ہوں گے

Share
Share

لاہور: پنجاب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے حوالے سے مذاکرات آج ہوں گے۔زمان پارک میں سرچ آپریشن پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کی تلاشی کا حصہ بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آج 2 بجے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ زمان پارک جائے گی جہاں وہ گھر میں سرچ آپریشن کے حوالے سے عمران خان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔

زمان پارک میں سرچ آپریشن پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کی تلاشی کا حصہ بنیں گے۔

ادھر پنجاب کے نگران وزیرِ اطلاعات عامر میر کے مطابق کمشنر لاہور کی سربراہی میں ایک وفد پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائشگاہ زمان پارک کے اندر جا کر ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لے گا۔

یاد رہے کہ نگران وزیر اطلاعات کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ میں سانحہ 9 مئی سے جڑے ہوئے 40 مبینہ شرپسند موجود ہیں۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے مزید 3 دن تک عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ہٹانے اور راستے دن میں کھولنے کے حوالے سے اعلیٰ افسران، نگران حکومت کی جانب سے احکامات ملنے پر مزید عمل درآمد کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...