Home سیاست ظل شاہ قتل کیس ، عمران خان نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

ظل شاہ قتل کیس ، عمران خان نے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ظل شاہ قتل کیس میں عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں عمران خان نے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے درخواست دائر کی، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کی جانب سے سیشن کورٹ کے بجائے ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

بعد ازاں درخواست ضمانت پر پیشی کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان نے گاڑی ہائیکورٹ کے اندر لانے کیلئے رجسٹرار آفس سے اجازت طلب کی ہے۔

عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقدمے میں پیشی کیلئے ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، سکیورٹی خدشات ہیں، گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر آنے کی اجازت دی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...