Home سیاست تحریک انصاف کا باضابطہ طور پر ”جوڈیشل کمیشن آف پاکستان“ کا حصہ بننے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا باضابطہ طور پر ”جوڈیشل کمیشن آف پاکستان“ کا حصہ بننے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر ”جوڈیشل کمیشن آف پاکستان“ کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔سیاسی کمیٹی کے اس فیصلے کو توثیق کیلئے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر ا تفاق ہوگیا۔

سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے حزبِ اختلاف کی جانب سے دو اراکین کی نامزدگیوں اور اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججز کی تقرریاں کرے گا، کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی پر نگاہ رکھے گا اور ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ مرتب کرے گا۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کیلئے موزوں ناموں کی تجاویز بھی پیش کرنے کا مجاز ہے، یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بنچز بھی قائم کرے گا، جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی ایک تہائی تعداد کمیشن کا اجلاس طلب کر سکتی ہے، 13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کلاز ڈی کے مطابق کسی رکن کی عدم موجودگی کمیشن کے فیصلے کی ساکھ متاثر نہیں کر سکے گی اور عدم موجودگی کے باوجود کمیشن کا فیصلہ ٹھیک تصور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ایک طویل المدت کمیشن ہوگا، کمیشن کی فیصلہ سازی میں حزب اختلاف کے دو اراکین کا کردار نہایت کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

خصوصی اجلاس میں سیاسی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، سیاسی کمیٹی کے اس فیصلے کو توثیق کیلئے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی کے دوٹوک اور اصولی موٴقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...