Home سیاست تحریک انصاف کا لاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان

تحریک انصاف کا لاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان

Share
Share

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کی 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ایگزیکٹو کونسل کا نوٹیفکیشن جاری کیا، 43 رکنی ایگزیکٹو کونسل میں ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کے سینئر رہنما شامل ہیں۔

ایگزیکٹو کونسل میں سردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ، شہزاد فاروق، عثمان حمزہ شامل ہیں، علی اعجاز بٹر، افضال عظیم پاہٹ، رانا جاوید، جاوید عمر، ملک توصیف عباس کھوکھر بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔

یاسر گیلانی، اویس انجم، علی امتیاز وڑائچ، حافظ فرحت عباس، سلمان اکرم راجہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے، میاں اسلم اقبال، چودھری اصغر گجر، احمر بھٹی، اعظم خان نیازی، عظیم اللہ خان بھی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر نامزد کئے گئے ہیں۔

اسی طرح فرخ جاوید، شبیر احمد، یوسف میو، خالد گجر، ندیم عباس بارا اور ہارون اکبر کو بھی ایگزیکٹو کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو کونسل پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کام کرے گی، کونسل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کو بھی یقینی بنائے گی۔

Share
Related Articles

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...