Home Uncategorized مختصر دورانیے کا ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف

مختصر دورانیے کا ڈرامہ بنانے والی ایپ متعارف

Share
Share

بیجنگ: ایک آن لائن گیم پبلشر کُنلون ٹیک نے ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا ٹول لانچ کیا ہے کو مختصر دورانیے کے ڈراما بنا سکتے ہیں۔

کُنلون ٹیک کی جانب سے جاری بیان اور دکھائے گئے ڈیمو کے مطابق دنیا کا پہلا اے آئی ریلز پلیٹ فارم اسکائی ریلز مختصر مدت کی ویڈیو بنانے کے لیے اسکرپٹ لکھنے، کردار، پلاٹ اور اسٹوری بورڈ بنانے، ڈائیلاگ اور موسیقی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیجنگ میں قائم کمپنی کے مطابق یہ پلیٹ فارم کُنلون کے سیلف-ڈیویلپڈ لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز) پر مبنی ہے اور یہ 180 سیکنڈ طویل ویڈیوز بنا سکتا ہے۔ اس فیچر کے بعد یہ پلیٹ فارم اوپن اے آئی کے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول سورا (جو 60 سیکنڈز کلپس بنا سکتا ہے) کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

چین کی متعدد کمپنیاں جینریٹیو اے کی مدد چلنے والے کارآمد ٹولز بنانے کی راہیں تلاش کر رہی ہیں۔ ایسا کرنا ملک کو اے آئی ایپس کے لیے ایک گنجان مارکیٹ بنا دے گا۔

کُنلون ٹیک پہلے ہی اے اسٹریمنگ میوزک پلیٹ فارم اور میوزک بنانے کا ٹول میوریکا لانچ کر چکا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...