اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے این او سی منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ثناء اللہ مستی خیل اور شاہد خٹک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کے این او سی کی منسوخی پر پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کا این او سی معطل کیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد انتظامیہ نے بتایا کہ سکیورٹی صورتحال اور محرم الحرام کے باعث این او سی معطل کیا گیا ہے، این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔