Home سیاست تحریک انصاف کا ایک مرتبہ پھر ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا ایک مرتبہ پھر ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے مطابق 20 جنوری 2024 بروز ہفتہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا ورچوئل جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان ،سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور مرکزی سیکریٹری جنرل رؤف حسن سمیت دیگر عہدیداران و رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام ورچوئل جلسہ میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ذریعے شریک ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ برس 17 دسمبر کو انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلے ورچوئل یا آن لائن جلسے کا اہتمام کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جیل سے پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے پہلے ورچوئل جلسے کے روز ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر رہی اور صارفین کو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا تھا جس کے بعد انٹرنیٹ سروس کی نگرانی کرنے والے آزاد اداروں نے بھی پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی تصدیق کی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...