Home سیاست تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Share
Share

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی کی زیر صدارت ہونیوالا پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اعظم سواتی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لیگل ٹیم نے بریفنگ دی کہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیسز غیر موثر ہوگئے۔

کورکمیٹی اجلاس میں جلسہ کامیاب بنانے کے لئے تمام تر قوت بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا، کورکمیٹی میں اراکین کو ذمہ داریاں بھی تقویض کر دی گئیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...