Home Uncategorized ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس

ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس

Share
Share

غزہ:حماس نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر کہا ہے کہ یہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس رہنما عزت الرشیق نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی یرغمالیوں کو نقصان نہ پہنچانے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ جن 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں وہ اپنی ہی فوج کے حملے میں ہلاک ہوئے۔

حماس کے رہنما نے امریکی صدر جوبائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال امریکی صدر سے زیادہ بہتر طریقے سے رکھتے ہیں۔

حماس کے ایک مقامی لیڈر نے کہا کہ یرغمالیوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا سمیت دیگر ہمدردوں کو چاہیے کہ اسرائیلی فوج کو اندھا دھند بمباری سے روکیں۔

یاد رہے کہ رفح کی ایک سرنگ سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں ایک امریکی اور ایک روسی نژاد اسرائیلی بھی شامل ہیں۔

امریکی نژاد اسرائیلی کی ہلاکت پر امریکی صدر نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے حماس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی یرغمالیوں کی ہلاکت کا الزام حماس پر عائد کرتے ہوئے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ اور مختلف سیاسی گروپس نے اس کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹھہراتے ہوئے کل ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...