Home نیوز پاکستان پاکستان میں48 گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی

پاکستان میں48 گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں48 گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی کردی گئی، نیدر لینڈ کی سولرسسٹم جیومیڑی سسٹم نے پاکستان میں زلزلے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے۔

سائنسدانوں کی طرف سے پاکستان میں 48 گھنٹوں کے دوران ہولناک زلزلے کی پیشگوئی کےبعد ابھی تک پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے ترکی زلزلے کے حوالے سے نیدر لینڈ کے ایک محقق فرینک ہوگربیٹس نے پیشگوئی کی تھی جوکہ سچ ثابت ہوئی تھی۔

حالیہ عرضہ میں ہی ترکی اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ایک محقق فرینک ہوگربیٹس کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں اُنھوں نے تین فروری کو کہا تھا کہ جلد یا بدیر 7.5 شدت کا ایک زلزلہ اس خطے (جنوبی و وسطی ترکی، اردن، شام، اور لبنان) میں تباہی مچائے گا۔

ابھی حال ہی میں نیدر لینڈ کی سولرسسٹم جیومیڑی سسٹم نے پاکستان میں زلزلے کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ایک خوفناک زلزلہ پاکستان کو متاثر کرےگا۔ پاکستان میں زلزلہ 48 گھنٹوں میں آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس حوالہ سے پیشنگوئی وائرل ہوتے ہی ہرکوئی اضطراب میں مبتلا ہے کہ کیا واقعی پاکستان کو ایک خوفناک زلزلے کا سامنا ہے۔فرینک ہوگربیٹس ترکی شام زلزلہ کے حوالے سے پیشگوئی کرنے کے لیے کافی مشہور ہیں۔

انکی گزشتہ پیشگوئی پر سوشل میڈیا صارفین نے بحث چھیڑ رکھی ہے۔ سوشل میڈیا پر قیاس رائیاں جاری ہیں کہ فرینک کی پہلے بھی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی تھی۔ پاکستان کو زلزلے سے بڑا خطرہ ہوسکتا ہے۔

ابھی تک پاکستان کے نیشنل سسمک مانیٹرنگ سنٹر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ بات صرف پیشگوئیوں کی حدتک ہے یا پھر پاکستان کو واقعی میں کسی بڑے زلزلے سے خطرہ ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...