Home سیاست سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل ہوگی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 15رکنی فل کورٹ بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ میں کل صرف ایک ہی کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر پر سماعت ہوگی ۔

چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کا معاملہ ،پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات دکھانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،کیمرہ عدالت میں لائیو سٹریمنگ کیلئے کیمرے لگادیئے گئے ۔عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جائے گی ۔

اس سے قبل فریقین اپنے تحریری جوابات سپریم کورٹ میں جمع کرا چکے ہیں ۔ مسلم لیگ ن اور ق لیگ پریکٹس اینڈ پروسیجر کی حمایت کرچکی ہے ۔دونوں سیاسی جماعتوں نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو درست قرار دیکر مخالفت میں دائر کی گئی تمام درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ۔

تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کی مخالفت کرتے ہوئے پارلیمان کے قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات کیلئے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے ۔

پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی پہلی سماعت کی عدالتی کارروائی بھی براہ دکھائی گئی تھی ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...