Home Uncategorized “کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں”کہنے پر اروندھتی رائے پر دہشتگردی کا مقدمہ

“کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں”کہنے پر اروندھتی رائے پر دہشتگردی کا مقدمہ

Share
Share

نئی دہلی: بھارت کی معروف صحافی اور لکھاری اروندھتی رائے کیخلاف مودی سرکار نے دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمہ چلانے کی منظوری دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروندھتی رائے کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت مودی کے دوست اور حکمران جماعت بی جے پی کے نئی دہلی کے سینیئر رہنما وی کے سکسینا نے دی جو اس وقت لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

گورنر ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ بغاوت کے الزامات سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام کے ایکٹ یو اے پی اے کے ایک سیکشن کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کسی بھی الزام پر کسی بھی شخص کو 180 دنوں تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ 2019 میں متعارف کرائے گئے اس سیاہ قانون کے تحت اسی سال 2 ہزار کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 62 سالہ اروندھتی رائے نے 14 سال قبل نئی دیلی میں کشمیر پر ہونے والے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کبھی بھی انتظامی طور پر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا۔

یہ تقریب کشمیر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی قانون کے سابق پروفیسر شیخ شوکت حسین نے منعقد کی تھی جس کے بینر پر “آزادی – واحد راستہ” لکھا ہوا تھا۔

اروندھتی رائے کے ساتھ پروگرام کے آرگنائزر شیخ شوکت حسین کے خلاف بھی مقدمہ چلایا جائے گا۔

اروندھتی رائے انعام یافتہ ناول نگار بھی ہیں جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والی متنازعہ پالیسیوں اور قوانین پر کھلے عام تنقید کرنے کے لیے بھی شہرت رکھتی ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...