Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد جہنم واصل

Share
Share

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

قومی اقتصادی کونسل کااجلاس، ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل میں ایک...

عید الاضحیٰ کی رونقیں عروج پر: مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش

عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں...