Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشتگرد جہنم واصل

Share
Share

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...