Home Uncategorized مشہور بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی کے اداکار کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل

مشہور بھارتی ڈرامہ سی آئی ڈی کے اداکار کو دل کا دورہ،ہسپتال منتقل

Share
Share

مشہور بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنیس کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیش فڈنیس کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو اداکار کی حالت بہت نازک تھی تاہم اب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیش فڈنیس کی طبیعت کے بارے میں ’سی آئی ڈی‘ کی کاسٹ اور عملے کو آگاہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اُن کے ساتھی اداکاروں نے اسپتال پہنچ کر اداکار کی عیادت بھی کی۔

خیال رہے کہ بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ بھارت کے طویل عرصے تک چلنے والے ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک ہے جس کی پہلی قسط 1998ء میں نشر ہوئی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...