Home Uncategorized امریکا کا ویزا لاٹری کے دوسرے راوٴنڈ کے انعقاد کا اعلان

امریکا کا ویزا لاٹری کے دوسرے راوٴنڈ کے انعقاد کا اعلان

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے اس سال H-1B ویزا لاٹری کے دوسرے راوٴنڈ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ ویزا لاٹری کے دوسرے دور میں تعلیمی قابلیت کی اہلیت کو نرم کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی امیگریشن آفس ”یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز“ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ H-1B ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے اس سال لاٹری کا دوسرا دور منعقد کیا جائے گا۔ جس کے لیے وہ بے ترتیب انتخاب کے عمل کا استعمال کرتے ہوئے پہلے سے جمع کردہ الیکٹرانک رجسٹریشنز سے مزید امیدواروں کا انتخاب کرے گی۔

امریکی امیگریشن نے رواں برس مارچ میں مالی سال 2024 کے لیے ویزا لاٹری کے سلسلے میں اعلیٰ درجے کے ڈگری کے حامل امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم ویزا لاٹری کے دوسرے دور میں تعلیمی قابلیت کی اہلیت کو نرم کیے جانے کا امکان ہے۔

ویزا لاٹری کے دوسرے دور کی پیشکش سے صرف وہی درخواست گزار فائدہ اْٹھا سکیں گے جن کے پاس مالی سال 2024 کی رجسٹریشن موجود ہے اور وہ پہلے مرحلے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے تاہم اب وہ H-1B کیپ سبجیکٹ پٹیشنز دائر کرنے کے اہل ہیں۔

خیال رہے کہ مالی سال 2024 کے لیے منتخب شدہ رجسٹریشن کروانے کی ابتدائی مدت 1 اپریل 2023 سے 30 جون 2023 تک تھی۔

امریکا کا H-1B ویزا ایک غیر تارکین وطن ویزا ہے جو امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی کارکنوں کو خصوصی پیشوں میں ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے جن کے لیے تکنیکی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

کانگریس کے مرتب کردہ اصول و ضوابط کے مطابق سال میں زیادہ سے زیادہ 65 ہزار H-1B ویزے جاری کیے جا سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...