Home Uncategorized سپرہٹ ڈرامے ‘تیرے بن’ کے دوسرے سیزن کا اعلان

سپرہٹ ڈرامے ‘تیرے بن’ کے دوسرے سیزن کا اعلان

Share
Share

کراچی : معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامے “تیرے بن” کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ میرا وعدہ ہے کہ دوسرا سیزن بہت بہترین ثابت ہوگا اور آپ سب کو بے حد پسند آئیگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں عبداللہ کادوانی نے لکھا کہ تیرے بن کے ناظرین کے لیے زبردست خبر ہے اور وہ یہ کہ ڈرامے کا دوسرا سیزن 29 دسمبر 2023 سے نشر کیا جائیگا،آپ سب دل چھو لینے والے مزید مناظر دیکھنے کے لیے تیار رہیں اور اپنے کلینڈرز پر یہ تاریخ نوٹ کرلیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرا وعدہ ہے کہ دوسرا سیزن بہت بہترین ثابت ہوگا اور آپ سب کو بے حد پسند آئیگا۔

کچھ ماہ قبل ڈرامے کے پہلے سیزن کے اختتام پر مداحوں نے پروڈیوسرز سے فرمائش کی تھی کہ تیرے بن کا دوسرا سیزن لازمی آنا چاہیے، ڈرامے کے مرکزی کرداروں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

علاوہ ازیں ڈرامے میں منفی کردار نبھانے والی حیا اداکارہ سبینہ فاروق کے کردار کو بھی مداحوں نے بے حد سراہا تھا۔

“تیرے بن” نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں بھی بے حد شوق سے دیکھا گیا اور اب دنیا بھر میں موجود اس ڈرامے کے چاہنے والے “سیزن 2” کے منتظر ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...