Home تازہ ترین پنجاب کے 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہوگا

پنجاب کے 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہوگا

Share
Share

لاہور :پنجاب کے 36 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہوگا۔
وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں انسدادِ پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔دیگر 33 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 20 دسمبر تک جاری رہے گی، 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انسدادِ پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 85 ہزار موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) برائے تخفیف پولیو نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

بیروت:لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے...

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر...