Home سیاست انسداد دہشتگردی عدالت کا 9 مئی واقعات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت کا 9 مئی واقعات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

Share
Share

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی واقعات میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک نہیں میری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اس لیے افواہوں پر کان نہ دھریں۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد نے 9 مئی واقعات سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں افراد عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

شاہ محمود نے 3 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پرعبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی دائرکی ہوئی ہیں۔

عدالت نے 9 مئی سے متعلق اسد عمر اور شاہ محمود کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے دونوں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیاہے۔

دوسری جانب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف سے ایک نہیں میری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں اس لیے افواہوں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے وفد سے آج تحریک انصاف کے سربراہ کی ملاقات ہوگی، اپنا موٴقف آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے، کچھ ان کی سنیں گے کچھ اپنی سنائیں گے، میں بھی ملاقات میں شامل ہوں گا۔

Share
Related Articles

کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

مردان:جمعیت علمائے اسلام( ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ...

کیا آپ جانتے ہیں انسانی آنکھ کتنے میگا پکسلز کی ہوتی ہے؟

کیمرے آج کے دور میں ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی...

تحریک انصاف کا 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ اگلے 48گھنٹوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈز کیس (القادر ٹرسٹ کیس)...

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...