Home سیاست انسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی

انسداد دہشت گردی عدالت نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں بارودی مواد برآمدگی کے دہشت گردی کے مقدمے میں ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر رؤف حسن کے وکیل علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو سماعت کے دوران سی ٹی ڈی کی جانب سے رؤف حسن کا مزید 7 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا۔

عدالت نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو ریمانڈ کی درخواست دی تھی، اسی کی دوبارہ کاپی نکال لی ، کچھ تبدیلی کرلیتے۔ بات ٹی ٹی پی تک رکی ہوئی یا آگے بڑھی ہے۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آگے تفتیش کرنی ہے۔

رؤف حسن کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سماعت کے آرڈر پر ایک بات کرنا چاہوں گا۔ اگر اکاؤنٹس کی تفصیلات جاننی تھی تو وہ آن لائن چیک کیا جا سکتا تھا جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ سینئر وکیل ہونے کے ناتے آپ کو آرڈر پر اعتراض ادھر نہیں کرنا چاہیے، ہائی کورٹ جانا چاہیے۔ رؤف حسن کی سی ڈی آر ، بینک ٹرانسفر یا کوئی ملاقات کی تفصیل نکالی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور سی ٹی ڈی کی 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

بعد ازاں علی بخاری ایڈووکیٹ نے رؤف حسن کو میڈیکل بنیاد پر اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی ، جس میں استدعا کی گئی کہ رؤف حسن کی طبی حالت اس قابل نہیں کہ وہ جیل میں رہ سکیں ، اسپتال منتقل کیا جائے۔ رؤف حسن بی کلاس کے حق دار ہیں، جس پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو میڈیکل چیک اپ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ رؤف حسن کے میڈیکل چیک اپ کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔

سماعت کے بعد وکیل کی جانب سے رؤف حسن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی، جس پر عدالت نے 6 اگست کے لیے نوٹسز جاری کردیے ۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ میرے پاس کئی بار آچکا ہے، اگر ریکارڈ پیش نہ کیا گیا تو فیصلہ کرلوں گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...