Home سیاست سب سے بڑا یو ٹرن  وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی،بانی پی ٹی آئی

سب سے بڑا یو ٹرن  وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی،بانی پی ٹی آئی

Share
Share

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی۔ یہ ساری اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں سب سے بڑا یو ٹرن  وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے گی۔ مذاکرات انہیں سے کروں گا جن کے پاس طاقت ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال  دے ک غلط کیا۔ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا منع ہے۔ملک میں غیرعلانیہ مارشل لا نافذ ہے۔ فوج کو مجھ سے معافی مانگنا چاہیے ظلم میرے ساتھ  ہوا مجھے رینجرز نے اغوا کیا۔بانی پی ٹی آئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے توشہ خانہ سے متعلق  2 رہفرنس کرکے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ پہلے ریفرنس میں کہا ہار کی قیمت کم کروائی،دوسرے میں بھی یہی الزام ہے۔پہلے ریفرنس میں بھی انعام شاہ وعدہ معاف گواہ تھا نئے ریفرنس میں بھی وہی وعدہ معاف گواہ ہے۔ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد محسن نقوی چیئرمین نیب تفتیشی افسران سمیت جھوٹے بیان دینے والوں پر کیس کروں گا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلا ریفرنس جس ہار پر بنایا گیا نیب کو نہیں پتہ وہ ہار ہمارے پاس ہے۔ مارچ 18 کو بنی گالہ رہائش گاہ پر چھاپے سے قبل تمام قیمتی اشیا وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کردی تھیں۔  جس ہار پرمجھے سزا دی گئی میں نے غلطی سے بتا دیا تھا کہ وہ  ہار ہمارے پاس موجود ہے نیب پھنس گئی تھی اس لیے مجھے جلدی میں سزا سنا دی گئی۔

 

بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی۔ یہ ساری اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔ یہ ماضی کی طرح دوبارہ عدالتوں پرحملہ آور ہورہے ہیں۔ سابق کمشنر راولپنڈی نے جو کہا وقت نے اسے سچ ثابت کردیا۔ جیل میں مجھے 2 بار فوڈ پوائزنگ ہوا کیونکہ فرج نہیں ہے کھانا خراب ہوجاتا ہے۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...