Home سیاست مسلح افواج اپنی کی تنصیبات کے تقدس کو پامال کرنے کی مزید کوشش برداشت نہیں کرینگے، آرمی چیف

مسلح افواج اپنی کی تنصیبات کے تقدس کو پامال کرنے کی مزید کوشش برداشت نہیں کرینگے، آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کے تقدس اور سلامی کو پامال کرنے کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ جہاں اُن کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔

آرمی چیف کو صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کور کے افسران سے بھی خطاب کیا اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ’ہم امن و استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، اس عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، مسلح افواج اپنی تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے یا توڑ پھوڑ کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی۔

آرمی چیف نے 9 مئی پر توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور مسلح افواج کی درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...