Home Uncategorized سٹار فٹبالر نیمار کے ہاں ننھی پری کی آمد،سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں

سٹار فٹبالر نیمار کے ہاں ننھی پری کی آمد،سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں

Share
Share

برازیلیا :برازیل سے تعلق رکھنے والے اور سعودی فٹبال کلب الہلال کے سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹ بال کلب الہلال کے اسٹار فٹبالر اور ان کی گرل فرینڈ برونا بیانکارڈی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

برازیلین فٹ بالر نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے آج صبح سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا اور اس کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ہماری ’ماوی‘ ہماری زندگی مکمل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے، خوش آمدید بیٹی، ہم آپ سے پہلے ہی بہت پیار کرتے ہیں، ہمیں بطور والدین منتخب کرنے کا شکریہ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فٹ بالر اور ان کی گرل فرینڈ نے اپنی بیٹی کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی بیٹی کے نام کے معنی بھی بتائے۔ برونا بیانکارڈی نے لکھا کہ ماوی کے معنی ’میری زندگی‘ کے ہیں۔

خوشی کے موقع پر الہلال کے سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کے مداحوں اور ساتھی فٹ بالرز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...