Home sticky post 2 ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی

ڈپٹی کمشنر کرم پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی

Share
Share

پشاور:کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی۔

نجی ٹی وی کا سرکاری ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 5 ہے جبکہ ملزمان کے علاوہ سہولت کار بھی ملوث ہیں، ملزمان کی شناخت کے بعد کے پی حکومت نے پانچوں ملزمان اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے کوہاٹ میں آج آئی جی پی کی زیرصدارت اہم سکیورٹی اجلاس منعقد ہوگا جس میں آر پی او اور ڈی پی او بھی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازایں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چودھری بھی کوہاٹ کا دورہ کریں گے، اہلیان علاقہ اور جرگہ مشران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے...

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی پروموشن کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ...

کسی صورت سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہیں ہو سکتا،اسد قیصر

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصا ف کے رہنماء وسابق اسپیکر قومی اسمبلی...