Home نیوز پاکستان بڑے شہروں میں پاسپورٹ پرنٹنگ کا بیک لاگ ختم ہوگیا

بڑے شہروں میں پاسپورٹ پرنٹنگ کا بیک لاگ ختم ہوگیا

Share
Share

اسلام آباد: ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں پاسپورٹ پرنٹنگ کا بیک لاگ ختم، فارن مشنز، آن لائن اور ہوم ڈلیوری کے تمام کیسز نمٹا دیئے گئے۔

اسلام آباد میں 14 ہزار 673، کراچی میں 83 ہزار 227 پاسپورٹس کا اجرا ہو گیا، لاہور گارڈن ٹاؤن سے 30 ہزار 848، رائے ونڈ سے 4 ہزار 872 اور شادمان سے 11 ہزار 490 کیسز کلیئر کر دیئے گئے۔

کوئٹہ میں 7 ہزار 252، راولپنڈی میں 18 ہزار 400 اور پشاور میں 23 ہزار 145 کیسز نمٹا دیئے گئے، ہوم ڈلیوی کیلئے 5 ہزار 650 اور 15 ہزار اور 848 ارجنٹ پاسپورٹس شہریوں کو موصول ہو گئے۔

ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ سفارت خانوں کے ذریعے اپلائی کئے گئے 17 ہزار 972 نارمل اور 41 ہزار 712 ارجنٹ کیٹگری کے کیسز بھی کلیئر کر دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پاسپورٹ اجرا کے حوالے سے بیک لاگ جلد ختم ہوجائے گا، پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کیلئے عملہ دن رات کوشاں ہے۔

Share
Related Articles

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے،بانی پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے...

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کارکنوں کے لیے کمبل بھجوا دئیے

راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں...

سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا...