Home Uncategorized ابوظہبی میں روڈ حادثے میں جاں بحق چار دوستوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

ابوظہبی میں روڈ حادثے میں جاں بحق چار دوستوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

Share
Share

وہاڑی: ابوظہبی میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے چار دوستوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں۔

چاروں دوستوں کی میتیں جب ان کے گاؤں پہنچیں تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی، جاں بحق ہونے والوں کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

وہاڑی کے رہائشی مقصود آرائیں، شاہد آرائیں، زاہد آرائیں اور شہزاد آرائیں گزشتہ دنوں ابوظہبی میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے تھے، جن کی میتیں لاہور ائیرپورٹ پہنچیں جہاں سے بذریعہ ایمبولینس وہاڑی لائی گئیں۔

شہزاد آرائیں اور شاہد آرائیں کی میتیں تدفین کے لئے ان کے آبائی قبرستان ساہیوال اور کہروڑپکا روانہ کر دی گئیں۔

مقصود آرائیں اور زاہد آرائیں کی نماز جنازہ 3 ڈبلیو بی وہاڑی میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان دوست اور آپس میں عزیز تھے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...