Home Uncategorized برطانوی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی روانڈا بے دخلی کا منصوبہ غیرقانونی قرار دے دیا

برطانوی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی روانڈا بے دخلی کا منصوبہ غیرقانونی قرار دے دیا

Share
Share

لندن: برطانوی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کی روانڈا بے دخلی کے منصوبے کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

برطانوی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ روانڈا کو محفوظ ملک تصور نہیں کیا جا سکتا، وہاں تارکین وطن کو بھیجنا غیر قانونی ہو گا، تمام تر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے بعد وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہیں جو ہم چاہتے تھے مگر اب اس حوالے سے دیگر اقدامات پر غور کیا جائے گا، گزشتہ چند ماہ کے دوران ہم نے تمام تر امکانی صورتحال کی منصوبہ بندی کی ہے اور ہم کشتیوں کو روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...