Home Uncategorized صہیونی فورسز کی بربریت جاری ، 2 اسکولوں پر بمباری میں 30 فلسطینی شہید

صہیونی فورسز کی بربریت جاری ، 2 اسکولوں پر بمباری میں 30 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے 2 اسکولوں میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کردی جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے 2 اسکولوں حسن سلامہ اور النصر میں قائم خیمہ گاہوں پر وحشیانہ بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ان اسکولوں کو حماس کی الفرقان بٹالین اپنے دہشت گردوں کے چھپنے کی جگہ اور کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرتی تھی۔

خیال رہے کہ ان دو اسکولوں کے بعد غزہ میں اب تک ایسے 11 اسکولوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے جن میں فلسطینی بے گھر افراد کی خیمہ گاہیں قائم تھیں اور جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے رہائش پذیر ہیں۔

اسرائیل کے 7 اکتوبر کے بعد سے تاحال ایسے اسکولوں میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 150 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔

گزشتہ روز بھی ایک اسرائیلی حملے میں غزہ شہر میں ایک اور اسکول کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 17 افراد شہید ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...