Home سیاست نگران حکومت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،مشعال ملک

نگران حکومت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،مشعال ملک

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے عبدالقدیر خان فاؤنڈیشن اور دریچہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تعلیم، صحت، سماجی تحفظ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور منشیات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ ٹرانسجینڈرز کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ نگران حکومت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے اور سو دن کے منصوبے کے تحت اس کمیونٹی کے افراد کو پالیسی سازی میں شامل کیا جائے گا تاکہ ان لوگوں کے سماجی تحفظ کو نچلی سطح پر یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ جس کے تحت اس کمیونٹی کو قانونی حیثیت ملی، جائیداد میں حصہ اور بنیادی صحت، تعلیم، جنسی تشدد سے بچاؤ کے لئے اقدامات شامل ہیں کے نفاذ کو ملکی اور علاقائی سطح پر لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی خود کو کسی سے کم تر مت سمجھیں وہ بھی اس معاشرے کا حصہ اور برابر کے شہری ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...