اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اسمبلیاں 8 اگست کو تحلیل کی جا رہی ہیں، نگراں حکومت 90 روز ہی کے اندر انتخابات کرانے کی پابند ہوگی۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ یکم اگست کو وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، اسی روز نگراں وزیراعظم کے لیے نام دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے ہم 22 ارکان اپنا الگ گروپ بنائیں اور مل کر چلیں۔