Home سیاست انتخابات کی تاریخ نگراں وزیراعظم نہیں دے سکتا، انوار الحق کاکڑ

انتخابات کی تاریخ نگراں وزیراعظم نہیں دے سکتا، انوار الحق کاکڑ

Share
Share

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ میری طرف سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیر قانونی ہوگا۔ انتخابات کی تاریخ نگراں وزیراعظم نہیں دے سکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے میکنزم کو بحال کیا گیا ہے، غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کو واپس بھیجا جائے گا۔

ان کاکہناتھاکہ نگراں حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، نگراں حکومت جتنے وقت کے لیے رہے گی بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔ انتظامی مداخلت کے ذریعے عوام کو جو بھی ریلیف دے سکے ضرور دیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے جڑی ہوئی ہیں، کرنسی کی غیرقانونی صنعت کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسمگلنگ کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے، نگراں حکومت ایک ماہ رہے یا ڈیڑھ ماہ یہ غیر اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی وقت کےلیے نگراں حکومت رہے گی، بھرپور طریقے سے کام کرے گی، میڈیا پر قدغن کا تاثر درست نہیں، بلاخوف و خطر قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین سے قسطوں میں بل وصولی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرنسی میں غیر قانونی انویسٹمنٹ کرنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...