Home سیاست میرے نزدیک کیس کا بنیادی سوال نیب ترامیم نہیں، پارلیمان کی بالا دستی ہے،جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

میرے نزدیک کیس کا بنیادی سوال نیب ترامیم نہیں، پارلیمان کی بالا دستی ہے،جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا 58 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں 2 صفحات پر مشتمل جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ اکثریتی فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، میرے نزدیک کیس کا بنیادی سوال نیب ترامیم نہیں، پارلیمان کی بالا دستی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر اختلافی نوٹ میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ فیصلہ منتخب نمائندوں کے ذریعے اختیارات کے استعمال کے آئینی اصول سے مطابقت نہیں رکھتا، نیب قانون کا اکثریتی فیصلہ خود بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ اکثریتی فیصلہ کل رات کو موصول ہوا، میں اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا، اتنے کم وقت میں اختلاف کی وجوہات تحریر نہیں کر سکتا، تفصیلی اختلافی نوٹ بعد میں جاری کروں گا۔

اختلافی نوٹ میں جسٹس منصور نے لکھا کہ میرے نزدیک کیس کا بنیادی سوال نیب ترامیم نہیں، پارلیمان کی بالا دستی ہے، پارلیمان پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے چنے گئے نمائندوں کا ایوان ہے، یہ سوال پارلیمانی آئینی جمہوریت کی اہمیت کا ہے، یہ سوال ریاست کے 3 ستونوں اور طاقت کی تقسیم کا ہے، یہ معاملہ محدود عدالتی حدود کا ہے جس میں غیر منتخب ججز ہوتے ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ بنیادی حقوق سمیت کسی قانون کی واضح خلاف ورزی نہیں ہوئی، فیصلہ منتخب نمائندوں کے ذریعے اختیارات کے استعمال کے آئینی اصول سے مطابقت نہیں رکھتا، فیصلہ اختیارات کی تقسیم (ٹرائیکا ٹومی آف پاور) کے اصول سے مطابقت نہیں رکھتا۔

جسٹس منصور نے مزید لکھا کہ اکثریت ایک پارلیمنٹیرین کے اس غیرآئینی مقصد کا شکار ہوگئی ہے جس کے تحت قانون سازی کے مقصد اور پالیسی سے متعلق سیاسی بحثت کو پارلیمان سے نکال کر عدالت میں لانا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...